Yaro ky yar. Dildar By Amreny Insari Urdu Novel

Yaro ky yar. Dildar By Amreny Insari Urdu Novel

Yaro ky yar. Dildar By Amreny Insari Urdu Novel
Novel Based Possessives Hero ,Most Romantic Novel, Gangster ,Innocent Heroine ,After marriage Love story ,Hero police officer, Dimple Girl, second marriage ,Rude hero based novel, cousin based, Funny novel, friendship based, University life
Introduction:
Many novels of Amreny insari are available on our web. she is a famous writer People are always eagerly waiting for his novel. And Let us know about the reality of the world. In a romantic and emotional way His novels compel the readers to read You can read all Amreny insari novels here

صبح کے وقت سنان اپنے روم میں یونیورسٹی کے لیے تیار ہو رہا تھا۔ کہ دروازہ کھول کر روم میں کلثوم بیگم داخل ہوئیں۔۔
بیڈ کے سائڈ پر صوفے پر بیٹھتے ہوئے سنی کو گھورنے لگیں۔۔
سنی چونکہ شیشے میں انکو ہی دیکھ رہا تھا۔ اس لیے انکی طرف دیکھتا ہوا بولا۔۔۔
مام گھورنے سے کیا ہو گا یار ۔۔جو بات ہے وہ کہہ دیں۔
سنان نے گھڑی پہنتے کہا۔۔۔
کوئی شرم ہے تم میں ۔۔گھر سے کتنے کتنے دن غائب رہتے ہو ۔ اتنا بھی خیال نہیں آتا کیا۔ کہ ماں بچاری پریشان ہو رہی ہو گی۔۔۔
کلثوم بیگم نے سنی کو شکوہ بھری نظروں سے دیکھا۔جو آج تین دن بعد رات کو گھر آیا تھا۔۔اور اب پھر جانے کی تیاری میں تھا۔
سنان کے والد مصطفیٰ کاظمی اک گورنمنٹ کالج میں پروفیسر تھے۔ جبکہ انکی اہلیہ کلثوم بیگم ڈاکٹر ہیں۔ اور سنان کی صورت میں انکی اک ہی اولاد ہے۔ جو اکلوتی اولاد کم اور گم شدہ اولاد زیادہ تھا۔کیونکہ وہ کئی کئی دن گھر سے غائب رہتا تھا۔ اسی وجہ سے کلثوم بیگم سنی سے خفا رہتیں تھیں۔ اب بھی اسکے روم میں بیٹھی وہ اسے احساس دلا رہیں تھیں۔
ادھر آئیں بیٹھے۔۔۔کلثوم بیگم کو صوفے سے اٹھا کر بیڈ پر بیٹھا کر وہ انکے ساتھ ہی بیٹھ گیا۔۔۔
میں اس لیے غائب تھا۔۔کیونکہ ضرار کاپرسوں نکاح تھا۔ ہم سب ادھر موجود تھے۔۔ کل رات ہی سب واپس آئے ہیں۔ بس جلدی میں آپکو انفارم نہیں کر پایا۔
سنی نے کلثوم بیگم کو اپنے غائب ہونے کی وجہ بتائی۔ وہ جو سنی کو خفگی سے دیکھ رہیں تھیں۔ ضرار کے نکاح کا سن کر کھل اٹھیں ۔۔
سچ میں ضرار کا نکاح ہو گیا کیا۔ کلثوم بیگم نے خوشی سے پھر پوچھا۔ تو سنی اثبات میں سر ہلا گیا۔۔۔
بڑا کوئی بے وفا ہے۔ مجھے نکاح پر بلایا ہی نہیں ۔۔۔
ضرار کے نہ بلانے پر وہ منہ بنائے پھر بولیں ۔۔۔
تو سنی اپنی مسکراہٹ دبا گیا۔ تھوڑی دیر پہلے وہ آنکھوں میں آنسو لیے اسے دیکھ رہیں تھیں۔اب ضرار کے نکاح کا سن کر خوش ہونے کے ساتھ اداس ہو گئیں تھیں۔۔
وہ کہیں سے بھی سنی کی ماں نہیں لگتیں تھیں۔ اپنی نرم اور دوستانہ طبیعت کی وجہ سے وہ سنی کے لیے اسکی دوست ہی تھیں۔۔
صرف ضرار ہی نہیں بلکہ عیس کا بھی بچپن کا نکاح سامنے آیا ہے۔۔۔
سنی نے کلثوم بیگم کو مزید بتایا۔ تو وہ حیران رہ گئیں۔
ہیں ہیں۔۔۔اس خوبصورت لڑکے کا بھی نکاح ہو گیا۔ اور مجھے بتایا تک نہیں کسی نے۔۔۔سب کو اچانک ہو کیا گیا ہے۔۔۔
کلثوم بیگم نے مارے صدمے کے کہا۔ تو سنی قہقہہ لگا گیا۔۔۔
انکی اسی بچوں والی طبیعت کی وجہ سے عیس اور ضرار انہیں بے بی ڈاکٹر کہہ کر چھیڑتے تھے۔۔۔کیونکہ وہ بچوں کی طرح ہی منہ بسورے باتیں کرتیں تھیں۔ اور اتنی ہی جلدی بہل بھی جاتیں تھیں۔ اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ سب انکی توجہ اصل بات سے ہٹا دیتے تھے۔ جیسے اب سنی انکی سوچ کو ضرار اور عیس کے نکاح پر لگا گیا تھا۔

Yaro ky yar. Dildar By Amreny Insari Urdu Novel download pdf

ناول ڈانلوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں 👇👇👇

Yaro ky yar. Dildar By Amreny Insari Urdu Novel Read online

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں 👇👇👇

واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کیلئے نیچے دئیے گئے بٹن پر کلک کرے

If you face any difficulties kindly inform us here.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *