Shan E Wafa by Reem Bukhari Urdu Novel
Shan E Wafa by Reem Bukhari Urdu Novel
Novel Based Possasive Hero ,Most Romantic Novel, Gangster ,Innocent Heroine ,After marriage Love story ,Hero police officer, Dimple Girl, second marriage ,Rude hero based novel, cousin based, Funny novel, Army Based
Introduction:
Many novels of Reem bukhari are available on our web. she is a famous writer People are always eagerly waiting for his novel. And Let us know about the reality of the world. In a romantic and emotional way His novels compel the readers to read You can read all Reem Bukhari novels here
گڈ مارننگ ” لمظ کالج کی یونیفارم میں ڈائنگ ٹیبل پر آئی۔ بالوں کی سادہ سی چٹیا بتاۓ وہ سکول گرل ہی لگتی تھی۔ گورا رنگ ، سیاہ أنکھیں ،چھوٹا سا کیوٹ سا چہرہ اس پر چھوٹی سی ناک اسے دل موہ لینے والا بناتے ۔
” گڈ مارننگ بیٹا۔” مسعود صاحب نے مسکراتے ہوۓ جواب دیا۔ وہ اوپن کچن کے سامنے ہی ڈائنگ ٹیبل پر بیٹھے تھے۔
” مام کو کیا ہوا ہے۔ ” اس نے ان کے کڑے تاثرات دیکھ کر پوچھا۔
” کچھ ناراضگی چل رہی ہے۔ ” وہ جھک کر بولے۔
” خیریت ۔” وہ بھی آہستہ سے بولے۔
” میں انہیں وصی کی نئ پوسٹنگ کے حوالے سے ذہنی طور پر تیار کر رہا تھا۔
” اوہ پھر تو ناراضگی بنتی ہے ۔ ” اس نے سمجھ کر سر ہلایا۔
” سفارش کردو ۔ ” انہوں نے منت بھرے لہجے میں کہا
” خود ہی منائیں ۔” اس نے صاف دامن بچایا۔
” مما ناشتہ دے دیں ۔” وہ انہیں مخاطب کر کے بولی۔
” آ گیا ناشتہ۔” وہ سنجیدہ چہرے سے ناشتہ ٹیبل پر رکھ کر بولیں۔
ان کے تاثرات دیکھتے وہ بجھے دل سے ناشتہ کرنے لگی۔
” خدا حافظ۔” وہ خاموشی سے ناشتہ کرنے کے بعد کہہ کر اٹھ گی۔
” لمظ رکو۔ ” مسعود صاحب صاحب نے روکا۔
” جی۔ ” وہ ان کی بات سننے کے لیے رک گئ۔
” بیسٹ اف لک ۔”
” تھینک یو ! اس نے بجھے دل سے کہا۔
” یہ لو کینٹین سے اپنی مرضی کا کچھ کھا لینا۔ ” انہوں نے کچھ پیسے اس کی طرف بڑھاۓ۔
” پاپا میرے پاس پیسے ہیں۔ ” وہ وین کی آواز سنتے ہی چلی گی۔
” أپ کیوں اسے خراب کرنے پر تلے ہیں اسی لیے تو پورا پراٹھا نہیں کھایا ۔ ” وہ اس کا بچا ہوا ناشتہ دیکھ کر خفا ہوئیں۔
” جو دور ہے اس کی فکر میں قریب والی سے دور مت ہوں۔ ” انہوں نے بڑی گہری بات کی۔
” کیا مطلب ہے اس بات کا۔ ” وہ چونکیں
” لمظ کا آج بہت اہم ٹیسٹ ہے جس کے لیے وہ بہت پریشان تھی اور أپ نے اسے دعا تک نہیں دی۔ ” انہوں نے احساس دلایا
” میرے ذہن سے نکل گیا ۔ ” وہ سر پر ہاتھ مار کر بولی۔
” بالکل اسی طرح أپ کے ذہن سے یہ بھی نکل گیا کہ وہ لال مرچوں کا آملیٹ نہیں کھاتی پھر بھی أپ نے بسے وہی دیا اور اسے چاۓ سے پراٹھا کھانا پڑا جو اسے کھانا مشکل لگتا ہے۔”
” مجھے اسی وقت بتا دیتے میں دوسرا بنا لیتی۔ ” وہ شرمندہ سی ہوگئیں۔
” تم لمظ کو خود سے دور کر رہی ہو ۔ ” انہوں نے وہی کہا جو کافی عرصے سے محسوس کر رہے تھے۔
” آپ نے قسم کھائی ہے مجھے تکلیف دینے کی ۔” وہ بھی روتے ہوۓ اٹھ گئیں۔ یہ بات ان کا رنج اور بڑھا گئ۔
مسعود صاحب بھی اپنا ناشتہ مکمل کر چکے تھے اسی لیے آفس کے لیے نکل پڑے۔
Shan E Wafa by Reem Bukhari Urdu Novel download pdf
ناول ڈانلوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں 👇👇👇