Noor E muhabat by Rimsha Hussain Urdu Romantic Novel

Noor E muhabat by Rimsha Hussain U Romantic Novel

Noor E muhabat by Rimsha Hussain Urdu Romantic Novel.
Novel Based Possasive Hero ,Most Romantic Novel, Gangster ,Innocent Heroine ,After marriage Love story ,Hero police officer, Dimple Girl, second marriage ,Rude hero based novel, cousin based, Funny novel,
Introduction:
Many novels of Rimsha Hussain are available on our web. she is a famous writer People are always eagerly waiting for his novel. And Let us know about the reality of the world. In a romantic and emotional way His novels compel the readers to read You can read all Rimsha Hussain novels here

“آپ کو اکیلے ایسے باہر نکلنا نہیں چاہیے تھا۔۔”یلماز اطلس کو دیکھ کر بولا
“تمہیں پتا ہے میں اکیلا رہنا پسند کرتا ہوں۔۔”اطلس سگریٹ کا گہرا کش لیتا اُس کو بتانے لگا
“ہاں پر میں تو آپ کے ساتھ ہوتا ہوں نہ۔۔”اور آپ کو اندازہ بھی نہیں اگر میں وقت پر نہ آتا تو کیا کچھ ہوسکتا تھا۔۔”یلماز نے اُس کی طرف دیکھ کر سنجیدگی سے کہا
“تمہارے اپنے بھی کام ہوتے ہیں۔۔”میں ہمیشہ تمہیں اپنا سایہ بنا کر اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتا۔۔”اطلس کی بات پر اُس نے گہری سانس ہوا کے سُپرد کی
“آپ کو پتا ہے میں آپ کا سایہ ہی ہوں۔۔”بچپن سے آپ کے ساتھ رہا ہوں۔۔”یلماز نے کہا
“یہ بتاؤ شہر جس کام سے گئے تھے وہ کام ہوگیا تمہارا؟”اطلس نے بات کو بدل کر سوال کیا
“جی ہوگیا عبیر کا ایڈمیشن کروانا تھا اُس سلسلے میں گیا تھا۔۔”یلماز نے پھر سے بتایا
“وہ تو مجھے پتا ہے لیکن پھر اُس کو شہر جلدی بھیجنا چچی اکیلی ہوتی ہے یہاں سے کوئی جائے گا تو اُن کی تنہائی تھوڑی کم ہوگی۔۔۔”اطلس نے کہا تو اُس نے سر کو جنبش دی
“جی آپ بے فکر رہے میں نے اُس کو بتادیا ہے سب کچھ۔۔”یلماز نے کہا
“تم پریشان نہ ہونا اُس کی پڑھائی متاثر نہیں ہوگی۔۔”ویسے بھی کچھ دنوں تک کاک قاسم کی بیٹی بھی پاکستان پُہنچ جائے گی۔۔”اطلس پرسوچ لہجے میں بتانے لگا
“اور ساحل بابا؟”یلماز نے پوچھا
“اُس کا پتا نہیں افخیم خان سے میری بات ہوئی اور اُس کی باتوں سے یہی اندازہ لگا پایا کہ ساحل کو یہاں آنے میں کوئی انٹرسٹ نہیں۔۔۔”اطلس نے بتایا
“لیکن اُن کو آنا ہوگا اصل ٹھکانہ تو اُن کا یہ ہے۔۔”یلماز نے کہا
“آجائے گا افخیم گیا ہے اُس کو لینے تو کیسے ممکن ہے کہ کوئی اُس بات کو نہ مانے۔۔۔اطلس نے کہا
“لیکن اِس بار مقابل اُن کا بھائی ہے جو ضد اور ہٹ دھڑمی میں اُن سے کم تو ہرگز نہ ہوگا۔۔یلماز کی بات پر اطلس مبہم سا مسکرایا
“بڑا کون ہے؟”اطلس نے اُس کی طرف دیکھ کر پوچھا
“افخیم خان۔۔۔”یلماز نے بتایا
“پھر چلے گی بھی اُس کی بس انتظار کرو پھر دیکھنا کیسے یہاں آتا ہے وہ۔۔۔”اطلس سگریٹ کو پھینک کر بولا
“اللہ کرے جیسا آپ نے کہا ہے ویسے ہو۔۔۔”یلماز بس یہی بول پایا
“ہاں اور میری بات سُننا کل سویرے آہ جانا دھنک کو ہاسٹل چھوڑ آنے کی زمیداری تمہاری ہے۔۔”اطلس نے بتایا تو یلماز چونک کر اُس کو دیکھنے لگا
“لیکن اُن کو تو آپ لوگ چھوڑ آتے ہو میں کیسے؟”یلماز اُلجھن آمیز نظروں سے اُس کو دیکھنے لگا
“پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں کل مجھے بہت ضروری کام ہے اِس لیے تمہیں کہا ہے رشیدہ تم لوگوں کے ساتھ ہوگی۔۔”میں ڈرائیور کے ساتھ اُس کو بھیج نہیں سکتا تم پر اعتبار ہے۔۔۔اِس لیے تمہارا جانا ضروری ہے۔۔”اطلس نے بتایا
“پر صاحب میرا آپ کے ساتھ ہونا ضروری ہے۔۔”یلماز نے فوراً سے کہا
“ماز کتنی بار بولا ہے صاحب مت بولا کرو نام لینا مشکل لگتا ہے تو خان بولا کرو۔۔”اطلس اُس کو ٹوک کر بولا
“معذرت چاہتا ہوں۔۔”یلماز اپنا سرجُھکائے بولا
“آئیندہ ایسا نہ ہو۔۔”اور میری فکر نہ کرو فلحال دھنک کا وقت پر جانا ضروری ہے۔۔”اطلس نے سنجیدگی سے کہا
“جیسا آپ کہو۔۔۔”چھوٹی بیگم صاحبہ کو میں باحفاظت اُن کے ہاسٹل چھوڑ آؤں گا۔۔”یلماز نظریں نیچے کیے بتانے لگا تو اطلس نے سرہلانے پر اکتفا کیا

Noor E muhabat by Rimsha Hussain Novel Download pdf

ناول ڈانلوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں 👇👇👇

Noor E muhabat by Rimsha Hussain Novel Read Online

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں 👇👇👇

واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کیلئے نیچے دئیے گئے بٹن پر کلک کرے

If you face any difficulties kindly inform us here.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *