Man o Salwa Novel By Umera Ahmed pdf Download

Man o Salwa Novel By Umera Ahmed

Man o Salwa Novel is a complete Islamic novel. Read the complete Man o Salwa Novel or you can download it from the blow link. Novelsmafia.com provides various types of novels to download and read online.

کروایا ہے میں نے لیکن اگر میری قسمت خراب ہوئی تو پھر بڑھنا شروع ہو جائے گا۔ کرم علی نے جھنجھلا کر کہا۔ اللہ نہ کرے۔ اس کی ماں نے بے ساختہ کہا۔ ”تمہارے چہرے پر بھی برص ہوتا نا تو تمہارے سسرال والوں کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا ۔ وہ نہیں کراچی مٹی دیتے تمہیں۔ انہوں نے تمہاری شکل وصورت نہیں دیکھی۔ جیب دیکھتی ہے۔ بیٹی کا آرام و آسائش دیکھا ہے۔“ کرم علی کی ماں نے جیسے نیزے کی انی لے کر کرم علی کے دل میں گاڑ دی تھی۔ یعنی وہ یہ جانتی تھی کہ وہ صرف پیسے کے لالچ کے لیے کرم علی
کے ساتھ اپنی بیٹی کا رشتہ طے کر رہے تھے اور اس کی ماں نے یہ رشتہ ہونے دیا۔
میں ایسی بیوی نہیں چاہتا امی ! جس کے ماں باپ میری شرافت نہیں صرف میری دولت دیکھ کر مجھ سے اپنی بیٹی ہی ہیں۔ اس نے بے حد رنج سے کہا یہ وہ زمانے نہیں ہیں جب کوئی مرد کی شرافت دیکھ کر اس کے ساتھ اپنی بیٹی کا رشتہ طے کر دے۔ اب صرف مرد کا پیسہ ہی دیکھا جاتا ہے۔ اور تو اگر یہ مجھتا ہے تا کہ عارفہ کے ماں باپ نے تمہاری شرافت دیکھ کر تمہارے ساتھ اس کا رشتہ کر دیا تھا تو یہ بھی بھول
ہے تمہاری ۔ انہوں نے بھی جب رشتہ کیا تھا تمہارے ساتھ جب تم نے چار پیسے کمانے شروع کر دیے تھے۔” اس وقت عارفہ کا طعنہ اسے ایک اور برچھی کی طرح لگا۔ وہ وہاں زردی کے ماں باپ اور عارفہ کے ماں باپ کا موازنہ کرنے نہیں آیا تھا۔
لیکن ماں سے بات کرنا جیسے بھینس کے آگے بین بجانے کے مترادف تھا۔
اور دیکھو، زری کو آج صاف صاف بتا دینا کہ اسے تمہاری ماں اور بہن بھائیوں کی تمہاری طرح عزت کرتی ہے۔ بلکہ اسے صاف لفظوں میں بنا دینا کہ اگر اس کی وجہ سے تمہارے گھر والوں کو کوئی تکلیف ہوئی تو وہ تمہارے گھر میں اس کا آخری دن ہوگا ۔
کرم علی نے بے حد حیرانی سے ماں کی شکل دیکھی۔ اس کی مجھ میں نہیں آیا تھا کہ ماں کی اس بات کا کیا جواب دے۔ اس کے چہرے پر
یقیناً کوئی ایسے تاثرات نمودار ہوئے تھے جنہوں نے اس کی ماں کو ایک دم سمجھنے پر مجبور کیا۔ میں اس لیے کہہ رہی ہوں جیسا کہ کل کو تمہارے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔ اب اسے تو پتہ نہیں ہے نا کہ تم ہمارے بغیر نہیں رہ سکتے۔ تم
اسے خود بتا دو گے تو وہ بھی ذرا جھے طریقے سے بات کرے گی سب سے ورنہ تو میں جانتی ہوں کہ بیٹے بیاہتے ہیں پرائے ہو جاتے ہیں۔ صرف
ہویوں اور سرال والوں کو ہی فیض ہوتا ہے ان سے۔ اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں کی طرف سے آنکھیں بند کر لیتے ہیں وہ ۔
امی آپ کیسی باتیں کر رہی ہیں؟ کرم علی پریشان ہو گیا۔ آپ کی ضد پر شادی کر رہا ہوں ۔ ورنہ میں تو شادی کرتا ہی نہیں اور اب
آپ سمجھ رہی ہیں کہ یہ شادی میرا خون سفیدہ کر دے گی ۔

Man o Salwa Novel By Umera Ahmed pdf Download

ناول ڈانلوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں 👇👇👇

Man o Salwa Novel By Umera Ahmed pdf Read Online

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں 👇👇👇

واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کیلئے نیچے دئیے گئے بٹن پر کلک کرے

Read All Novels By Umera Ahmed

If you face any difficulties kindly inform us here.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *