malisha rana novels pdf download
Here you can download and read online Tumhe Apna Banane ka junoon Novel By Malisha Rana. Malisha Rana’s Novels are mostly based on Romantic Love Stories and give a vibe to readers hope you like this.
Our Website has all types of novels you must read these Romantic Novels. We are publishing all types of novels if you are are writer and and publish your novel you can send us a message. you can find all social media writers on Novelsmafia.
جازم نے آفس میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے اپنی سیکرٹری کو فون کر کے ہیزل کو اپنے کمرے میں بھیجنے کو کہا ماریہ کے جواب پر وہ غصے سے بل کھا کر رہ گیا۔۔۔
” کیا مطلب ہے وہ ابھی نہیں آئی۔۔۔”
جازم کی دھاڑتی آواز پر ماریہ نے ریسیور کو گھور کر دیکھا اب اگر ہیزل آفس نہیں آئی تو اس میں اس کا کیا قصور تھا۔۔۔۔
” سر وہ مم۔۔۔میرا مطلب ہے۔۔۔۔”
وہ جازم کی سرد آواز پر منمنا کے رہ گئی اسے سمجھ نہیں آ رہا تھا وہ کیا کہے۔۔۔
” یہ منمنانا بند کرو میرے سامنے ہیزل جیسے ہی آئے اسے میرے کمرے میں بھیجو۔۔۔”
وہ سرد آواز میں حکم دیے ریسیور پٹخ چکا تھا وہ ابھی آئی نہیں یہ جملہ سن کر ہی جازم کے غصے میں شدید اضافہ ہو چکا تھا کل رات سے اسکا غصہ ہیزل پر بڑھتا ہی جا رہا تھا وہ کل اسے انفارم کیے بغیر ہی آفس سے چلی گئی یہ بات اسے شدید اشتعال میں مبتلا کر چکی تھی۔۔۔
وہ خود جتنا مرضی اس سے لا تعلقی اختیار کرے مگر اس لڑکی کی لا تعلقی جازم سے برداشت نہیں ہوتی تھی اسکی لا تعلقی سے زیادہ غصہ اسے اس بات کا تھا کہ ہیزل کی بے نیازی اور لا تعلقی پر اسے اتنا برا کیوں لگ رہا ہے اسے فرق کیوں پڑ رہا ہے کیوں وہ چاہنے لگا ہے وہ اسکی تابع ہو کر رہے اسکے ہر حکم کی پابند ہو کر رہے ، اس نے جھنجھلاتے ہوئے اپنی ٹائی کی ناٹ ڈھیلی کی آج وہ اسکی اچھی خاصی کلاس لینے کا ارادہ رکھتا تھا۔۔۔
” وہ میری ایک عام سی ایمپلائے ہے یہ بات اسے بھولنی نہیں چاہیے۔۔۔”
جازم نے جیسے خود کو یہ بات باور کروائی تھی۔۔۔
Download pdf Tumhe Apna Banane ka junoon Novel
ناول ڈانلوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں 👇👇👇