Lambiyan Ne Rahwan Ishq Diyan by Mirha Khan

Ishq Murshid By Aneeqa Ch Urdu Romantic Novel

Lambiyan Ne Rahwan Ishq Diyan by Mirha Khan is complete romantic novel. This novel is  based,romantic novel,possasive hero,and tell us about family and social issues.

Many novels of Mirha Khan are available on our web. She is a famous writer People are always eagerly waiting for her  novel. And Let us know about the reality of the world. Romantically and emotionally Her novels compel the readers to read You can read all by Mirha Khan novels here

نہی لائبریری میں بند ہوئے کئی گھنٹے گزر گئے تھے۔۔ ارشما جوں کی توں بیٹھی تھی جبکہ ماہ بیر ٹانگیں سیدھی کیے بک ریک سے ٹیک لگا کر بیٹھا تھا۔۔ خون رکنے کے بعد اس نے شرٹ دوبارہ پہن لی تھی۔۔ جس سے ارشما تھوڑی ریلیکس ہوئی تھی ورنہ وه تو اس سے نظریں ملا کر بات تک نہیں کر پا رہی تھی۔۔ “آپ سے ایک بات پوچھوں؟؟؟۔۔۔” ماہ بیر نے سینے پر ہاتھ باندھتے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھا۔۔ ارشما نے سر ذرا سا اٹھاتے ٹھوڑی گھٹنوں پر ٹکا لی اور یونہی اسے دیکھتی اسکے بولنے کا انتظار کرنے لگی۔۔ “آپ۔۔۔۔۔ شروع سے اتنی کھڑوس تھیں یا اب ہوئی ہیں؟؟؟۔۔۔۔” کہہ کر وه نچلا لب دانتوں میں دبا گیا۔۔ ارشما کی پیشانی شکن زدہ ہوئی جسے دیکھ کر وه قہقہہ لگا گیا۔۔ ماتھے کے بلوں سے اسے کوئی بڑی شدت سے یاد آیا تھا۔۔ ارشما نے اسکے قہقہے کا برا مناتے سخت لہجے میں کہا “میں اب بھی آپ کی ٹیچر ہوں!!!۔۔۔ زیادہ فری ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔” اوکے اوکے چھوٹی ٹیچر!!!۔۔۔ وه ہنوز شرارت سے بولا۔۔ ارشما نے غصے سے کچھ کہنا چاہا کہ ماہ بیر فورا بولا۔۔ “میں نے نہیں۔۔۔ یوسف نے کہا یہ اور اس نے یہ بھی کہا کہ۔۔۔۔۔” وه ایک پل کو رکا اور مسكراہٹ دبا کر اسکے سڑے تاثرات سے محظوظ ہوتا کہنے لگا ۔۔۔ “کہ آپ گھروں کی بیل بجا کر بھاگ جانے والی بچی لگتی ہیں!!!۔۔۔” وه کہتا پھر سے امڈ آنے والی مسکراہٹ کو نچلے لب کا كنارا دبا کر روک گیا۔۔ ارشما کو شدید قسم کی ہنسی آئی تھی۔۔ لیکن وه ماہ بیر کے سامنے ہنسنا نہیں چاہتی تھی۔۔۔ ہنسی روکنے کے چکر میں اسکا اجلا مومی چہرہ سرخ پڑ گیا تھا۔۔ ماہ بیر نے اسکے نقوش میں مسكراہٹ کے رنگ گھلتے دیکھ کر اسے چھیڑا۔۔ “اگر ہسی آ رہی ہے تو ہنس لیں کہتی ہیں تو میں منہ پیچھے کر لیتا ہوں۔۔۔” اسے اس طرح شرارت سے بولتا دیکھ کر کون کہہ سکتا تھا کہ یہ وہی سلطان ماہ بیر شاہ ہے جس سے اسکے دشمن تک خوف کھاتے تھے اور جس کے غصے کے قصے دور دور تک مشہور تھے۔۔ اسکی بات پر ارشما مزید خود پر ضبط نہ کر سکی۔۔ وہ کھلکھلا کر ہنس دی۔۔ بلکل کسی بچے کی طرح۔۔۔ آنکھوں کو چھوٹی کیے گردن پیچھے پهینک کر ہنستی وہ ماہ بیر سلطان کا دل چرا گئی۔۔

Lambiyan Ne Rahwan Ishq Diyan by Mirha Khan Download PDF

ناول ڈانلوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں 👇👇👇

Lambiyan Ne Rahwan Ishq Diyan by Mirha Khan Read online

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں 👇👇👇

واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کیلئے نیچے دئیے گئے بٹن پر کلک کرے

If you face any difficulties kindly inform us here.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *