Chirag E Darakhshan Novel By Dua Fatima
Chirag E Darakhshan Novel By Dua Fatima is a complete novel. This novel is based on a Possasive Hero , Most Romantic Novel, Gangster, Innocent Heroine,After marriage Love story , a Hero police officer, a Dimple Girl, second marriage,Rude hero based novel, cousin, Funny novel,
Introduction:
Many novels by Dua Fatima are available on the web. she is a famous writer People are always eagerly waiting for her novel. And Let us know about the reality of the world. Romantically and emotionally Her novels compel the readers to read. You can read all Dua Fatima novels here
“میں اس دنیا کی نہیں ہوں۔ بہت دور سے آئی ہوں اور ہو سکتا ہے جب آپ یہ خط پڑھیں میں واپس اپنی دنیا میں جا چکی ہوں۔ اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میں پھر واپس آؤں لیکن یہ اہم نہیں ہے۔ میں آپ کو ایک بات سے آگاہ کرنا چاہتی ہوں۔ جو سو فیصد درست ہے۔ آپ کی دوست کی گمشدہ بیٹی اسی محل میں ایک کنیز کے روپ میں موجود ہے۔ اس کا نام حنہ ہے۔” ملکہ کی نظریں تیزی سے خط کی سطور پر دوڑ رہی تھیں۔ اسے یکدم ہی دعا ایک بہت پراسرار لڑکی لگنے لگی تھی۔ وہ نہیں جانتی تھی حنہ کونسی کنیز تھی۔ وہ ہر کنیز کا نام یاد نہیں رکھ سکتی تھی لیکن نجانے کیوں اس کا دل کہہ رہا تھا دعا سچ کہہ رہی تھی۔
“میری اگلی بات آپ کو مزید حیران کرے گی۔ حنہ آپ کو اپنی والدہ کی قاتلہ سمجھتی ہے۔ اسے کسی نے غلط راہ دکھائی ہے اور وہ آپ کی جان لینے کے در پر ہے۔ آپ اپنے بچاؤ کیلیے بروقت احتیاطی تدبیر کریں۔ میں نہیں چاہتی آپ کو کوئی نقصان پہنچے ۔ اپنا خیال رکھیے گا۔ ” خط کی سطور ختم ہو چکی تھیں۔ ملکہ مہر ماہ ساکت سی خط تھامے کھڑی تھی۔ اچانک الماری میں کوئی کھٹکا ہوا۔ ملکہ نے چونک کر الماری کی طرف دیکھا۔ اگلے ہی پل حنہ الماری سے نمودار ہوتی اس کی طرف بڑھی تھی۔ اس کے ہاتھ میں۔ چاقو تھا۔ ملکہ کے چہرے پر خوف نہیں آیا۔ وہ یک ٹک سی حنہ کو دیکھ رہی تھی۔ حنہ نے چاقو کی نوک اس کی گردن پر رکھ دی۔
“شور کرنے کی کوشش مت کرنا۔” وہ غرائی۔
“حنہ!” ملکہ نے اسے عجیب سے لہجے میں پکارا ۔ حنہ کو تعجب ہوا ۔
“تم حنہ ہو نا؟ ماہ نور کی بیٹی؟” اس کی آنکھوں میں نرمی تھی
Chirag E Darakhshan Novel By Dua Fatima pdf Download
ناول ڈانلوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں 👇👇👇