Bus ek tu Novel by Mubashir Aziz complete novel
Bus ek Tu Novel by Mubashir Aziz complete novel is a complete romantic novel.
Novel Based Possasive Hero, Most Romantic Novel, Gangster, Innocent Heroine, After marriage Love story, Hero police officer, Dimple Girl, second marriage, Rude hero based novel, cousin based, Funny novel,
Introduction:
Many novels by Mubashir Aziz are available on our web. She is a famous writer People are always eagerly waiting for her novel. And Let us know about the reality of the world. Romantically and emotionally Her novels compel the readers to read You can read all Mubashir Aziz novels here
اب ولید نے سٹوڈیو نما کمرہ کا جائزہ لیا۔ شروع میں بڑا کمرہ تھا جس میں ڈائننگ ٹیبل اور صوفہ سیٹ لگا ہوا تھا۔ ایک کونے میں فریج رکھا ہواتھا ۔ اس نے فریج کھول کر دیکھا تو اس میں پانی کی بوتلیں اور کولڈ ڈرنکس رکھی ہوئی تھیں۔ پھر سونے کا کمرہ تھا جس میں ڈبل بیڈ اور ایک بڑی الماری تھی۔ ولید کو ایسا لگا جیسے وہ اس کمرے کو یا اس جیسے کمرے کو پہلے بھی دیکھ چکا ہے۔ لیکن اسے کچھ یاد نہ آیا۔
اس نے اپنے کپڑے الماری میں لٹکائے اور ٹراوزر کے ساتھ جیکٹ پہن کر باہر نکل کر چوکیدار کے پاس چلا گیا۔
”میں ادھر پہاڑوں پر چڑھنا چاہتا ہوں۔ کیا آپ کو ادھر کے ٹریکس کا پتا ہے“ ولید نے چوکیدار اکرم سے پوچھا۔
”ہائیکنگ کے لئے ادھر کافی ٹریکس ہیں، آپ کتنا چل سکتے ہیں“ اکرم نے سوال کیا۔
”آپ کتنا پڑھے ہوئے ہو؟“ ولید کو چوکیدار تھوڑا بہت پڑھا لکھا لگا۔
”صاحب بس میٹرک کے بعد نوکری پر لگ گیا اور ساتھ میں چھوٹا موٹا کاروبار کرتا ہوں“ اکرم نے جواب دیا۔
”یار! مجھے تھوڑی بہت ٹریکس کی تفصیلات بتا دو“ ولید بے تکلفی سے اس کے کندھے پر ہاتھ مار کر بولا۔
”گلیات میں سب سے آسان ٹریک ”پائپ لائن“ جو ڈونگا گلی سے ایوبیہ تک جاتا ہے اور 45 منٹ سے لے کر ڈیڑھ گھنٹا لگتا۔
دوسرا ٹریک ”مشک پوری ٹاپ“ جو ڈونگا گلی سے شروع ہوکر مشک پوری تک جاتا تھا اور تقریبا ایک گھنٹے سے لے کر دو گھنٹے میں ہوتا ہے۔
وقت کا تعین آپ کے سٹیمنا اور رفتار پر ہے۔
تیسرا ٹریک میرن جانی کا ٹریک جو نسبتاً طویل ہے ڈونگا گلی کے علاوہ نتھیا گلی سے بھی جاتا ہے اور ڈھائی گھنٹے سے لے کے چار گھنٹے تک وقت لگ سکتا ہے میرن جانی ٹاپ تک پہنچنے میں“ اکرم نے تفصیل بتائی۔
”بہت خوب! نتھیا گلی سے میرن جانی ٹاپ پکا“ ولید نے پرجوش انداز میں کہا۔
”لیکن آج کل برف ہے اس لئے احتیاط کیجیے گا“ اکرم نے انتباہ کیا۔
”بے فکر رہیں“ ولید یہ کہہ کر کمرے کی طرف چلا گیا۔
Bus ek tu Novel by Mubashir Aziz complete novel Download pdf
ناول ڈانلوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں 👇👇👇