Aatish e ishq hai aisi k novel by wahiba fatima read complete pdf
Novel Name | |
Writer Name | |
Novel Type | |
File Type | |
File Size | MB |
Romantic urdu novel Aatish e ishq hai aisi k novel by wahiba fatima
Aatish e ishq hai aisi k novel by wahiba fatima is complete urdu novel.
Introduction:
Many novels of wahiba fatima are available on our web. she is a famous writer People are always eagerly waiting for her novel. And Let us know about the reality of the world. In a romantic and emotional way Her novels compel the readers to read You can read all wahiba fatima novels from novels mafia website.
Note for writers and readers:
We are supporting new or old writers to show their talent. We are providing them with a new platform to show their ability.We are supporting writers on FB/instagram and google. We are helping them to write and giving them advice about online writing ability and encourge their talent.Anyone easily contact on whatsapp, facebook page instagram if they face any problem about pdf download, novel publishing, about your favourite novel. we Allow You to publish your Novel on our website
Romantic urdu novel Aatish e ishq hai aisi k novel by wahiba fatima
PDF
read online – Novels Mafia
NovelsMafia.com provides a range of Urdu novel collections that are available for free and accessible to everyone, All Urdu novels are available for free on novelsmafia.com, and all books are available for everyone to read and download. like family members, this site is accessible to everyone and can be used without difficulty.
وہ یہاں آ تو گیا تھا مگر اب کنپٹیوں کی رگیں یوں ابھری ہوئیں تھیں جیسے ابھی پھٹ پڑیں گی۔۔ سامنے والی کی خود پر اٹھتی ترستی، بے چین نگاہ محسوس کر کے خون میں چنگاریاں سی پھوٹ رہیں تھیں۔۔ اور غصے کی انتہا سے جسم پر چونٹیاں سی رینگتی محسوس ہو رہی تھیں۔۔ ہانش کی نگاہ اس مردانہ وجاہت کے شہکار پر ٹھہر سی گئی تھی جو اس وقت رف و ٹف سے حلیے میں بھی غضب کا ہینڈسم لگ رہا تھا۔۔ پرکشش انتہا کے خوبصورت تیکھے نقوش بگڑے ہوئے تھے۔۔ کھڑی مغرور ناک جس پر ہما وقت غصہ دھرا رہتا تھا۔ لائٹ براؤن پینٹ کے اوپر وائٹ شرٹ پہنے وہ اپنی سرمئی نگاہوں میں ہمیشہ کی طرح لہو جماتا سرد پن لیے سرخ و سفید چہرے پر دنیا جہاں کی بیزاری طاری کیے اپنے عنابی لبوں پر ہاتھ کی مٹھی کی پشت رکھے مسلسل دوسری جانب دیکھتا ہانش کو پوری طرح اگنور کر رہا تھا۔۔ کبھی کبھی تو ہانش اس کی شخصیت کی اس پراسراریت پر حیران ہوتی تھی کہ وہ ایک وقت میں دو زندگیاں کیسے جی رہا تھا جو عام لوگوں اور خاص کر اس کے سامنے کچھ اور ہوتا اور اپنی گلابی گڑیا “مرام طارق” کے سامنے کچھ اور ہی بن جاتا تھا۔۔ہانش نے اکثر اسے کرام کو جوتے تک پہناتے دیکھا تھا۔ کیا لوگ سچ کہتے تھے؟؟ کہ یہ سائیکو، ڈبل پرسنیلٹی ڈس آرڈر کا مریض تھا۔۔
“جلدی کہو کیا کہنا ہے،،ٹو دی پوائنٹ،، وقت نہیں میرے پاس،،، کافی رکھائی سے کہا تھا۔۔
“آپ سے شادی کرنا چاہتی ہوں،،، ہانش نے بھی ٹو دی پوائنٹ ہی بات کی تھی۔۔ تب اس نے ایک استہزیہ نگاہ اٹھاتے آیک آئبرو اچکا کر اس کی جانب دیکھا تھا جیسے اس کی ہمت کو داد دی ہو۔۔
“میں یہ پروپوزل ریجیکٹ کرتا ہوں،، اگلے ہفتے میری مرام سے شادی ہے،، شرکت ضرور کرنا،،، وہ دانت پیس کر کہتا اٹھنے لگا جب اس کی باریک آواز سماعتوں سے ٹکرائی
“میں آپ سے یہ شادی ہر شرط، ہر قیمت پر کرنا چاہتی ہوں،، اس کی بات کا پس منظر سمجھ کر وہ اپنی جگہ پر واپس بیٹھا تھا۔۔
“اوکے،،، میری چند شرائط اور قیمتیں ہیں جنھیں پورا کر کے تم یہ کارنامہ سر انجام دے سکتی ہو،،، امریز کا لہجہ چیلنجنگ تھا۔۔
“کہیے،، لہجہ با اعتماد تھا۔ جیسے وہ حفظ ماتقدم کے طور پر پہلے ہی سے تیار ہو کر آئی تھی۔۔
“اپنی ساری پراپرٹی میرے نام کر دو،،، امریز نے اطمینان سے کہا مگر اگلے ہی لمحے اس کا یہ تمام اطمینان غارت ہوا تھا جب اس نے اپنے ہینڈ بیگ سے کچھ پراپرٹی کے پیپر اس کے سامنے ٹیبل پر رکھے تھے۔۔
“یہ بابا کی جائیداد کا میرا حصہ ہے جس میں چار شو رومز، چھ پیٹرولیم پمپ، آٹھ جنرل سٹورز، تین ایک ایک کنال پر بنے مکان اور بینک اکاؤنٹ میں موجود تمام کیش شامل ہے،، اس کے علاؤہ وہ گھر جس میں ہم رہ رہے ہیں،،، یہ پیپرز ہیں،،، میں آپ کے ساتھ یہاں سے سیدھا لوئر کے پاس جا کر انھیں آپ کے نام کر دوں گی،،، اطمینان بھرا لہجہ تھا۔۔ امریز کے چہرے پر ناقابلِ فہم سے تاثرات تھے۔۔ اس کی باتوں پر اسے اپنے جسم میں شرارے سے پھوٹتے محسوس ہوئے۔۔
“میں نکاح کے بعد تم پر دوسری نگاہ ڈالنا پسند نہیں کروں گا،،، امریز نے سرد لہجے میں کہا۔۔
“منظور ہے،،، ادھر اعتماد و سکون قابلِ دید تھا۔۔
“تم سے نکاح کے تیسرے دن میں مرام سے شادی کروں گا،، اور صرف اسی کے پاس رہوں گا ،، اس نکاح کے علاؤہ میرا تم سے کوئی تعلق نہیں ہوگا،،، نا تم کبھی مجھ پر اپنا حق جتاؤ گی،،، امریز نے اپنی دانست میں آخری اور سب سے زور آور پتہ کھیلا تھا۔۔
“منظور ہے،،، وہ پھر سکون سے بولی۔۔ امریز کو اپنے خون میں ابال اٹھتے ہوئے محسوس ہوئے۔۔
“لیکن مجھے پھر بھی منظور نہیں،، وہ کہتا وہاں سے اٹھنے لگا۔۔
“میں آپ کو حقیقت بتا چکی ہوں،، صرف آپ میرے ہم راز ہیں،، میرے پاس اور کوئی آپشن نہیں،، اگر اس کے علاؤہ کوئی ہے تو وہ خود کشی ہے،،، وہ لب بھینچ کر بولی تھی۔۔
“اپنے راز کی اس پردہ داری کے لیے اتنی دولت سے تو تم کوئی بھی کاٹھ کا الو اپنے لئے خرید سکتی ہو اس کے لیے میں ہی کیوں،،؟؟؟ وہ بے بسی کی انتہا پر پہنچتے پھنکار کر بولا تھا۔۔
” اب آپ کے ساتھ بچپن سے پوری طرح دل کا بھی معاملا جڑا ہے،، تو کچھ سمجھا کریں،،، وہ اسے دھیما پڑتے دیکھ دل جلا دینے والی مسکراہٹ لبوں پر سجائے بولی۔۔
“باپ کی حرام کی کمائی ہے جو یوں مجھ پر لٹانے کو تیار بیٹھی ہو،،، اب کی بار اس نے بھی کاری وار کیا تھا۔۔ کہ وہ بلبلا اٹھی۔۔
“منہ سنبھال کر بات کریں،،، وہ کاٹ کھانے کو دوڑی۔۔
“مجھے تم سے کوئی ہمدردی نہیں،،، میں اب بھی اپنی شرائط پر قائم و دائم ہوں،،، حتمی فیصلہ کن لہجہ تھا۔
“تو میں کونسا مکر رہی ہوں،، چلیں لوئر۔
Download pdf Aatish e ishq hai aisi k novel by wahiba fatima
ناول ڈانلوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں
👇👇👇
[quick_download_button button_type=”small” align=”center” title=”Download Now” wait=”30″ msg=”Please wait…” url_external=”https://www.mediafire.com/file/js9zecvypgrm90h/Aatish+e+ishq+hai+aisi+k+novel+by+wahiba+fatima+read+complete+pdf.pdf/file”]
Read online Aatish e ishq hai aisi k novel by wahiba fatima